اسلام آباد(این این آئی)نئی قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس کیلئے صدر مملکت عارف علوی کی طرف سے اجلاس نہ بلانے کی صورت میں متبادل پلان تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے افتتاحی اجلاس بلانے کا معاملہ تاحال حل نہ ہوسکا، صدر مملکت کی جانب سے وزارت پارلیمانی امورکی سمری پر نہ انکار کیا نہ ہی ستخط کیے گئے جس کے بعد نگراں حکومت اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے تیاری مکمل کرلی۔ذرائع کے مطابق صدر 29فروری تک اجلاس نہیں بلاتے تو بھی اجلاس 29کو ہی ہوگا،قومی اسمبلی سیکرٹریٹ اجلاس کی طلبی کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی کو اس حوالے سے نگراں وزیراعظم کی طرف سے سمری بھی بھجوائی جاسکتی ہے ۔ذرائع کے مطابق آئین کے آرٹیکل91کی شق 2کے تحت29فروری تک اجلاس ہونا آئینی تقاضا ہے، صدر 21دن میں اجلاس نہ بلا کرآئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں گے۔آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ صدر نئی قومی اسمبلی کے اجلاس کی سمری روک سکتا ہے، صدر مخصوص نشستوں کو بنیاد بنا کر بھی اجلاس نہیں روک سکتا، پنجاب اور سندھ اسمبلی کے اجلاس بلائے جاچکے ہیں گورنرز نے ایسی کوئی شرط نہیں لگائی، حکومت آئینی خلاف ورزی کی مرتکب نہیں ہوسکتی ۔
مقبول خبریں
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...
جرات ہے تو بشریٰ بی بی خود بیان کا مطلب بیان کریں یا معذرت...
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بشریٰ بی بی کے بیان کے بعد پی ٹی آئی رہنماؤں کے متضاد بیانات...