گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ میں ہائی ٹیک ٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا

0
553

اسلام آباد(این این آئی)نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی بتدریج ترقی کے سلسلے میں ہائی ٹیک ٹیلی کمیونیکیشن کا کام مکمل کر لیا گیا ۔گوادر پورٹ حکام کے مطابق این جی آئی اے کے جدید ترین ٹیلی کمیونیکیشن آلات میں ٹیلی کام نیٹ ورکس اور سسٹم شامل ہیں جو سمارٹ فونز، کمپیوٹرز اور دیگر مواصلاتی آلات کے درمیان صوتی ڈیٹا اور آڈیو ویڈیو سگنلز کی ترسیل کی سہولت کیلئے مختلف ٹیکنالوجیز اور پروٹوکولز کا استعمال کرتے ہیں۔ جی پی اے حکام نے بتایاکہ این جی آئی اے کا ٹیلی کمیونیکیشن کام ٹیلی کام نیٹ ورکس سے متعلق ہے جو ٹرانسمیشن سسٹم، سوئچنگ سسٹم اور نیٹ ورک مینجمنٹ سسٹم سمیت مختلف اجزا پر مشتمل ہیں۔جی پی اے حکام نے کہاکہ یہ اجزا اس بات کو یقینی بنانے کیلئے مل کر کام کرتے ہیں کہ مواصلاتی سگنلز کو موثر اور محفوظ طریقے سے منتقل اور پہنچایا جائے۔