اسلام آباد(این این آئی)پی پی پی رہنماو سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ ہم نے کسی کے ساتھ زور زبردستی نہیں کی، ہم سے پی ڈی ایم نے نہیں ن لیگ نے رابطہ کیا۔سینیٹر شیری رحمن نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ قوم کو استحکام اور بہتری کی طرف لے کر جائیں گے، سنی اتحاد کونسل آگے بڑھے سب الیکشن کمیشن کے ہاتھ میں ہے۔شیری رحمن نے کہا کہ ذوالفقارعلی بھٹو صدارتی ریفرنس، امید ہے عدالت خود اس داغ کو دھوئے گی، اس تاریخ کو درست کرے گی،ہم منتظر ہیں کہ اب انصاف پر شفافیت نظر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ موسم سرد ہے لیکن سیاسی گرما گرمی ہے۔شیری رحمن نے صدر مملکت عارف علوی کی جانب سے اب تک قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بلانے پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ صدر عارف علوی کے عمل سے ان کی ساکھ پر زک پڑ رہی ہے، صدر عارف علوی آئین شکنی کیوں کرنا چاہتے ہیں؟۔شیری رحمن نے کہا کہ اجلاس طلبی مخصوص نشستوں پر فیصلے سے مشروط کرنا افسوسناک ہے، افسوس صدر نے آئینی ذمہ داری سے دستبرداری کی، صدر کے عہدے پر ضرب پڑ رہی ہے، صدر آئین شکنی کے کیوں مرتکب ہونا چاہتے ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...