واشنگٹن(این این آئی)ایک شخص نے واشنگٹن ڈی سی میں اسرائیلی سفارت خانے کے سامنے خود کو آگ لگا لی جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام کا کہنا تھا کہ فائر فائٹرز نے دوپہر ایک بجے پہنچ کر آگ پر قابو پالیا، جب کہ آگ لگنے سے اس کا جسم بری طرح جھلس گیا تھا۔اسرائیلی سفارت خانے کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس شخص نے واشنگٹن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر خود کو آگ لگا لی۔اسے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال لے جایا گیا۔اس نے مزید کہا کہ اس شخص کی شناخت نہیں ہوئی۔قابل ذکر ہے کہ سفارت خانے نے اعلان کیا کہ حادثے میں سفارت خانے کا کوئی بھی ملازم زخمی نہیں ہوا۔ شبہ ہے کہ یہ فلسطین کے لیے احتجاج تھا۔غزہ پراسرائیلی جنگ کے آغاز کے بعد سے امریکا میں تشدد کے کئی واقعات سامنے آ چکے ہیں۔
مقبول خبریں
عمران خان نے اسٹیبلشمنٹ سے بات کا کسی کو کوئی ٹاسک نہیں دیا’ شیخ...
اسلام آباد(این این آئی)پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان، 38 پوائنٹس کا اضافہ
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں عید کی چھٹیوں کے بعد جمعرات کوتعطیلات کے بعد پہلے کاروباری دن ملا جلا رجحان دکھائی دے...
حماد اظہر نے پی ٹی آئی میں تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا
لاہور(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکریٹری جنرل اور قائم مقام صدر حماد اظہر نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ حماد...
آئی ایم ایف ٹیم بجٹ کی تیاری کیلئے آج سے پاکستان کا دورہ کریگی
اسلام آباد(این این آئی) آئی ایم ایف کی ٹیم آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں کل 4 اپریل سے پاکستان...
ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر سید مدثر خوشنود کی صحافتی اور سماجی...
دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات کے معروف تجارتی ادارے این ایف ایل گروپ کی جانب سے ممتاز صحافی، میڈیا ایڈوائزر اور سوشل ورکر...