اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا ہے، اس کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جس نے پیر کو یہاں ایوان صدر میں ان سے ملاقات کی۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے اور ٹورنامنٹس میں شرکت کر کے بینائی سے محروم کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم نے دنیا کو خصوصی افراد کی شاندار صلاحیتوں سے متعارف کروایا، حالیہ برسوں میں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ نے خصوصی توجہ اور پہچان حاصل کی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کا ملک میں کرکٹ کے مقابلوں کے فروغ اور انعقاد کے لئے سرگرم ہوناخوش آئند ہے، بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی بھرپور حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلائنڈ کرکٹ ٹیم کی جدوجہد اور کامیابیوں کو اجاگر کرنے کے لئے کرکٹرز کی متاثر کن کارکردگی کو سراہا جانا چاہئے۔ اس موقع پر ٹیم مینجمنٹ نے صدر مملکت کو ٹیم کی حالیہ کارکردگی کے بارے میں بریف کیا۔ پاکستان بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے ارکان نے حوصلہ افزائی پر صدر مملکت اور خاتون اول کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات میں خاتون اول ثمینہ عارف علوی بھی موجود تھیں۔
مقبول خبریں
بھارتی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے دہانے پر پہنچا دیا، پاکستان
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ بھارت کی جارحیت نے دو ایٹمی قوتوں کو جنگ کے...
کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں، قوم مطمئن رہے، بھارت کو جواب دینے کیلئے 200...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کوئی بیرونی دباؤ قبول نہیں کرے گا، قوم مطمئن رہے، جواب...
اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکوئوں کے باوجود وطن کے دفاع میں پیش پیش ہیں، مولانا...
اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے گلے شکووں کے باوجود وطن کے...
ایرانی وزیرخارجہ کا اسحق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارت سے کشیدگی بارے تبادلہ خیال...
اسلام آباد(این این آئی)ایران پاکستان اور بھارت میں کشیدگی کم کرانے کیلئے متحرک ہوگیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے پاکستانی ہم منصب...
بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے،رانا تنویر حسین
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہاہے کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر...