لاہور (این این آئی) پاکستان کے سابق کرکٹر اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)رمیز راجا نے کہا ہے کہ میری ذاتی رائے میں کرکٹرز کو بیگمات کو اپنے ساتھ ٹور پر نہیں رکھنا چاہیے۔ایک انٹرویومیں سابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ یہ سب میرے ساتھ بھی ہو چکا ہے لیکن میرا ماننا ہے کہ بیویاں بیچاریاں یونہی زد میں آجاتی ہیں، میں ایک ٹور میں بھی اپنی بیگم کو ساتھ لے کر نہیں گیا کیونکہ مجھے اندازہ تھا کہ اہلیہ کی وجہ سے میرا فوکس کرکٹ سے ہٹ جائے گا۔رمیز راجا نے کہا میں اب کرکٹ نہیں کھیلتا کمنٹری کرتا ہوں لیکن اگر میں اب بھی اہلیہ کو لے جاں تو ہو سکتا ہے کہ جو 8 گھنٹے میں کمنٹری کے دوران ہنستا مسکراتا نظر آتا ہوں، بیوی کے سامنے پہنچ کر میرا منہ اکڑ جائے۔رمیز راجا نے کہا کہ چھوٹے بچوں کے ساتھ ٹریول تو کھلاڑیوں کو بٹھا دیتا ہے، اگر آپ اسٹیڈیم میں اچھی پرفارمنس نہ دے سکے تو ہوٹل پہنچ کر بچے کا پیمپر بدلنا ہے، بیوی کو شاپنگ پر لے کر جانا ہے تو ان سب کے دوران آپ کا موڈ کیسے ٹھیک رہیگا، اس کیلئے ضروری ہے کہ ٹور ختم ہونے کے بعد ایک ہفتے فیملی کے ساتھ وہیں رک جائیں، پھر آپ نے جتنے سیر سپاٹے کرنے ہیں آپ کر سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...