راولپنڈی (این این آئی)اڈیالہ جیل میں قائم راولپنڈی کی احتساب عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی پر فردِ جرم عائد کر دی تاہم بانی پی ٹی آئی و بشری بی بی کا صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔منگل کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی۔دورانِ سماعت نیب کے ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار مظفر عباسی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ فردِ جرم عائد کرنے سے 7 دن قبل ریفرنس کی کاپیاں فراہم کرنا ہوتی ہیں، 50 کے قریب دستاویزات ایسی ہیں جو پڑھے جانے کے قابل نہیں، یہ دستاویزات اس ریفرنس سے اہمیت کی حامل ہیں، ہم فردِ جرم عائد کرنے میں کوئی رکاوٹیں کھڑی کرنا نہیں چاہتے، عدالتی وقت میں دستاویزات فراہم کر دی جائیں، ہم 7 دن بعددوبارہ آ جائیں گے، بانی پی ٹی آئی بھی کہہ چکے کہ وہ تیزی سے کیس چلانا چاہتے ہیں، ہم نے دستاویزات کی دوبارہ فراہمی کی درخواست بھی دی ہے، وعدالت فردِ جرم عائد کرنا چاہتی ہے تو اس چیز کو بھی ریکارڈ پر لایا جائے، 50 کے قریب دستاویزات پڑھے جانے کے قابل نہیں لیکن پھر بھی فردِجرم عائدکی جا رہی ہے۔اس موقع پر ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی نے عدالت سے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر 190 ملین پائونڈ ریفرنس میں فردِ جرم عائد کرنے کی استدعا کی اور کہا کہ گواہوں کے بیانات ریکارڈ کراتے وقت تمام ریکارڈ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا کو فراہم کر دیا جائے گا۔احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کمرہ عدالت میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی موجودگی میں فردِ جرم پڑھ کر سنائی۔جج نے بانی پی ٹی آئی سے سوال کیا کہ آپ پر فریم چارج کیا جا رہا ہے، آپ بتائیں گلٹی ہیں یا نہیں؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے چارج شیٹ پڑھ کر کیا کرنا ہے؟ مجھے معلوم ہے اس میں کیا لکھا ہے۔دونوں ملزمان بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔ملزمان کے وکلا نے چالان کی نقول دوبارہ فراہم کرنے کی استدعا کی۔ملزمان کے وکلا سلمان صفدر، ظہیر عباس چوہدری اور عثمان گل نے عدالت سے 7 دن کا وقت مانگا۔عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے ہی کافی وقت دے چکے، مزید وقت نہیں دے سکتے۔دورانِ سماعت بانی پی ٹی آئی روسٹرم پر آئے اور انہوں نے جج سے کہا کہ ہم اس کیس میں تاخیر نہیں چاہتے، 8 فروری سے پہلے نیب کو جلدی تھی، اب ہم چاہتے ہیں کہ سزا جلدی ہو۔جج نے کہا کہ خان صاحب! آپ پہلے بتائیں کہ آپ کے دانتوں کا چیک اپ ہوا کہ نہیں؟بانی پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ ابھی تک دانتوں کا چیک اپ نہیں ہوا، جیل انتظامیہ نے کہا تھا کہ اتوار کو ڈاکٹر آئیگا، اب جیل انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ اگلے اتوار کو ڈاکٹر آئے گا۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور دانتوں کے چیک اپ کے لیے جنرل فزیشن اور ڈینٹسٹ کی فراہمی کی درخواست منظور کر لی۔بعد ازاں 190 ملین پائونڈ ریفرنس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی گئی۔ ریفرنس میں 58 گواہان کی شہادتیں ریکارڈ کی جائیں گی۔عدالت نے 5 گواہان کو 6 مارچ کو طلب کر لیا اور کیس کی سماعت 6 مارچ تک ملتوی کر دی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...