اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلہ نہ کرنے کا شور مچاتے ہیں، پھر خود ہی التوا مانگتے ہیں، مخصوص نشستیں آئین کے مطابق صرف ان جماعتوں کو ملتی ہیں جو کامیاب ہوکر پارلیمان میں آئیں۔الیکشن کمیشن کے باہر عطا تارڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ سنی اتحاد کونسل کو عوام نے ایک سیٹ بھی نہیں دی، ہمیشہ کی طرح تحریک انصاف آئین کی پامالی کی کوشش کر رہی ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ قانون کو بائی پاس کیا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اپنی غلطی کی وجہ سے ان کا انتخابی نشان لیا گیا، یہ پہلے آئین پامال کرتے ہیں پھر میڈیا کے سامنے رونا روتے ہیں، زور زبردستی کر کے مخصوص نشستیں لینے کی سازش کامیاب نہیں ہو سکتی۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری درخواستیں الیکشن کمیشن نے یکجا کر لی ہیں، سنی اتحاد کونسل کے وکیل نے الیکشن کمیشن سے وقت مانگا ہے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ آپ آئین اور قانون کو بائی پاس کریں، آپ کی غلطی ہے کہ انتخابی نشان لیا گیا، پارلیمان میں موجود جن جماعتوں نے مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی ان کو حق دیا جائے، صاحبزادہ حامد رضا نے اپنی جماعت کی ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑا۔عطا تارڑ نے کہا کہ زور زبردستی کر کے مخصوص نشستیں لینے کی سازش کامیاب نہیں ہوسکتی، آپ نے نہ مخصوص نشستوں کی فہرست جمع کرائی اور نہ کاغذات نامزدگی جمع کرائے اور وقت گزر چکا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...