ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ نے 30 برس پرانا آئیکونک انداز ایک بار پھر اپنا کر مداحوں کو حیران کردیا، ہر کوئی داد دیئے بنا نہ رہ سکا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مادھوری ڈکشٹ کی جامنی ساڑھی میں چند تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جسے دیکھ کر بلاک بسٹر فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کی ‘نیشا چوہدری’ کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ڈانسنگ کوئین نے 1994 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کے مقبول گانے ‘ دیدی تیرا دیور دیوانہ’ کا لْک ری کریٹ کیا ہے۔انہوں نے یہ لْک ایک ڈانس ریئلٹی شو کے لیے اپنایا ہے جس میں مادھوری ڈکشٹ جج کر رہی ہیں۔سوشل میڈیا پر ‘دھک دھک گرل’ کی تصاویر و ویڈیوز جیسے ہی وائرل ہوئیں، مداحوں کا طوفان امڈ آیا اور اپنی پسندیدہ اداکارہ کی تعریفیں کئے بنا نہ رہ سکا۔کچھ صارفین نے تو بلاک بسٹر فلم ‘ہم آپ کے ہیں کون’ کے 30 برس مکمل ہونے پر فلم کی کاسٹ کی ری یونین کا بھی مطالبہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس فلم سے مادھوری ڈکشٹ اور سلمان خان کی جوڑی بیحد مقبول ہوئی تھی تاہم انہوں نے اس فلم کے بعد ایک ساتھ زیادہ کام نہیں کیا۔
مقبول خبریں
اعزاز پوری قوم، افواجِ پاکستان، خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے...
راولپنڈی(این این آئی)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہاہے کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللّٰہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ،اعزاز...
وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی...
اسلام آباد (این این آئی)حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی...
اسحٰق ڈار کا پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت پر چین سے...
بیجنگ /اسلام آباد(این این آئی)بیجنگ میں موجود پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت...
پاک فوج کے آپریشن ” بنیان مرصوص” کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان...
کھاریاں (این این آئی) پاک فوج کے آپریشن " بنیان مرصوص" کی کامیابی سے پوری دنیا میں پاکستان اور امت مسلمہ کو بھی تقویت...
اسحاق ڈار کی چینی وزیر سے ملاقات، اسٹریٹجک تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق
بیجنگ(این این آئی) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے وزیر لیو جیان چاؤ سے ملاقات کی...