عمان(این این آئی)ایک مصری سکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ مصری فضائیہ نے امارات اور اردن کی شرکت کے ساتھ غزہ کی پٹی میں خوراک اور طبی امداد کی ایک نئی کھیپ پہنچائی۔ یہ امدادی سامان فضا سے طیاروں کے ذریعے گرایا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع کے مطابق مصر، غزہ کی پٹی کے اندربے گھر ہونے والوں کے لیے دوسری پناہ گاہ کا قیام مکمل کر لے گا۔ اس نے مزید کہا کہ وہ اس وقت دیر البلح گورنری کے شمال میں بے گھر ہونے والوں کے لیے تیسری پناہ گاہ قائم کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہا ہے۔ غزہ کی پٹی کے اندر ایک مصری فیلڈ ہسپتال قائم کرنے کی بھی تیاری کر رہا ہے جس میں آپریشن روم بھی شامل ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ صر کا مقصد غزہ کی پٹی پر اسرائیلی جارحیت سے بے گھر ہونے والے ہزاروں فلسطینیوں کو امداد پناہ اور علاج فراہم کرنا ہے۔اس سے قبل مصری ذرائع نے فلسطینیوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے قاہرہ کی کوششوں کے حصے کے طور پر خان یونس شہر میں بے گھر فلسطینیوں کے لیے ایک دوسرے کیمپ کے قیام کا اعلان کیا تھا جس میں 400 خیموں اور 4000 افراد کی گنجائش تھی۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...