لاہور( این این آئی)مریم نواز کوپنجاب کی پہلی خاتون وزیر اعلی بننے پر خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرا دی گئی ۔ قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی کنول لیاقت کی جانب سے جمع کرائی گئی جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ ایوان پنجاب اسمبلی پنجاب کی بہادر بیٹی مریم نواز کو پہلی خاتون وزیر اعلی کا حلف لینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے،یہ ایوان اس حقیقت کو تسلیم کرتا ہے کہ محترمہ کی سیاسی جدوجہد اور جمہوریت کے لئے دی گئی قربانیاں بے مثال ہیں۔مریم نواز کی قائدانہ صلاحیت کو سامنے رکھتے ہوئے قوی امید ہے کہ پنجاب کی عوام کے لئے نئے اور روشن دور کا آغاز ہو رہا ہے اور عام آدمی کی معیار زندگی میں بہتری آئے گی۔امید ہے کہ مریم نواز کا پہلی خاتون وزیر اعلی پنجاب منتخب ہونے سے پنجاب کی خواتین سیاسی،سماجی،معاشی و قانونی طور پر مضبوط و خودمختار بنیں گی۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا صدر آصف زرداری سے ٹیلیفونک رابطہ، خیریت دریافت کی
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے خیریت دریافت کی ہے۔ جاری بیان...
وزیراعظم کا شہید ذوالفقارعلی بھٹو کو خراج عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ان کی 46 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے...
چیئرمین سینیٹ کا ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر خراجِ عقیدت
اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کے عظیم عوامی رہنما، بانی جمہوریت اور عوام کے حقوق کے محافظ شہید...
وزیراعظم کی رمضان ریلیف پیکیج ماڈل کو دیگر سرکاری سکیموں میں اپنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے رمضان ریلیف پیکیج کیلئے استعمال ہونیوالے ادائیگی کے طریقہ کار کو دیگر سرکاری سکیموں میں بھی اختیار...
ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
واشنگٹن (این این آئی )امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ٹک ٹاک پر معاہدے کے بہت قریب ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی...