تل ابیب(این این آئی)اقوام متحدہ کے مختلف اداروں نے غزہ میں بے گھر افراد اور مریضوں کی مدد کی راہ میں رکاوٹوں پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل منظم انداز میں امدادی قافلوں کو روکتا ہے حتی کہ ان پر فائرنگ کی جاتی ہے، تاکہ امداد مستحقین تک نہ پہنچ سکے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے اداروں نے بتایا کہ اسرائیل امدادی سرگرمیوں کو پیچیدہ اور مشکل بنانے کی کوششوں میں ملوث ہے۔ جس کے نتیجے میں امدادی سرگرمیاں لاقانونیت کا شکار ہیں۔اقوام متحدہ کے زیر انتظام انسانی امور کے کوآرڈی نیشن دفتر کے ترجمان کے مطابق شمالی غزہ طبی ضرورتوں کے لیے زخمیوں اور مریضوں کا نکالنا ہی نہیں امدادی اشیا کی ترسیل کو بھی ناممکن بنا دیا گیا ہے۔ جبکہ جنوبی غزہ میں بھی ایسا ہی کیے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس وجہ سے امدادی سرگرمیاں مشکلت سے دوچار ہیں۔عالمی ادارہ صحت نے بھی غزہ میں جاری صورت حال کے بارے میں اپنے تجربات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا ہے اسرائیلی حکام نے حالیہ دنوں میں امدادی قافلوں کو روک دیا ہے۔ یہ کارروائی شمالی غزہ میں اس حد کو چھو چکی ہے کہ 23 جنوری کے بعد حکام کی طرف سے ایسی اجازت نہیں دی گئی کہ امدادی کام جاری رہ سکے۔ اب اس رکاوٹ کو ایک ماہ سے بھی زیادہ عرصہ ہو گیا ہے۔اس ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام یہاں تک کرتے ہیں کہ جن امدادی قافلوں کو پہلے سے اجازت مل چکی ہوتی ہے انہیں بھی جگہ جگہ روکا جاتا ہے اور فائرنگ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔
مقبول خبریں
اسلام آباد میں اسموگ کا خدشہ، ضلعی انتظامیہ متحرک
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد میں اسموگ کے خدشے کے پیشِ نظر ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی۔انتظامیہ نے شہر کے نواح میں آلودگی کا...
سابق چیف جسٹس پر حملہ، برطانوی ڈپلومیٹک پولیس کا پاکستانی ہائی کمیشن کا دورہ
لندن (این این آئی)سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی گاڑی پر مبینہ حملے کے معاملے پر برطانوی ڈپلومیٹک پولیس پاکستانی ہائی کمیشن...
پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ اہم خدمات انجام دے رہا ہے: کامران...
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ پاکستان میں اقوامِ متحدہ کا پاپولیشن فنڈ (یو این ایف پی اے) اہم...
مریم نواز کا رویہ انتہائی تشویش ناک ہے، زرتاج گل
ڈیرہ غازیخان (این این آئی)تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا ہے کہ مریم نواز کا یہ رویہ انتہائی تشویش ناک ہے۔اپنے ایک...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسری بار اضافے کا امکان
اسلام آباد(این این آئی)بڑی پیٹرولیم مصنوعات پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 16 نومبر سے ایک بار پھر 4 سے 5 روپے...