ٹور آپریٹر زائرین کی سہولت کیلئے اے آئی کا استعمال کریں،چیئرمین سعودی حج و عمرہ کمیٹی

0
175

ریاض(این این آئی)عمرہ کمپنیاں رمضان کے سیزن سے پہلے اور اس کے دوران عمرہ زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ مکہ معظمہ اورمدینہ منورہ میں آنے والے زائرین کو زیادہ بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ میں چیمبر آف کامرس میں حج و عمرہ کمیٹی کے چیئرمین انجینیرعبداللہ قاضی نے بتایا کہ رمضان کے موسم میں عمرہ کمپنیوں کو درپیش چیلنجز ہوٹلوں اور ایئر لائنز کے درمیان ہم آہنگی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔دونوں فریقوں کو غیر طے شدہ پروازوں کی آمد اور غیر طے شدہ ہوٹلوں کی گنجائش، ان کے درمیان ہم آہنگی اور عمرہ زائرین کی خواہشات میں ہم آہنگی اور فالو اپ کی ضرورت ہے۔ ان میں سے کچھ زائرین 10 دن قیام کرتے ہیں جن میں سے تین دن مدینہ میں رہتے ہیں اور سات دن مکہ میں گذارتے ہیں۔بن قاضی نے حج اور عمرہ کے شعبے میں کام کرنے والے کاروباری افراد اور کمپنیوں سے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کی اپیل کی، کیونکہ اسے ایک اہم حل سمجھا جاتا ہے۔