یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، مولانا فضل الرحمن

0
96

اسلام آباد(این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسمبلی 5سال پورے کرتی نظر نہیں آ رہی۔جمعرات کومولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ اسمبلی تو نہیں کوئی اور چیز ہے، اسمبلی 5 سال پورے کرتی نظر نہیں آرہی۔صحافی کے اس سوال پر کہ کوئی آزادی مارچ کریں گے اور کیا پی ٹی آئی کیساتھ مل کر احتجاج کریں گے پرمولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دیکھیں اور انتظار کریں،آپ کے ساتھ مل کر احتجاج کریں گے۔مولانا فضل الرحمن نے نومنتخب قومی اسمبلی کے رکن کی حیثیت سے دیگر اراکین کے ساتھ حلف اٹھایا۔