اسلام آباد(این این آئی)وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کے ذریعے سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بیوروکریسی ٹیم کی وزیر اعظم آفس میں دوبارہ تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے کے ذریعے سابق وزیراعظم شہبازشریف کی بیوروکریسی ٹیم کی وزیر اعظم آفس میں دوبارہ تعیناتی کا عمل شروع ہوگیا ۔شہبازشریف کے وزیراعظم بننے سے قبل وزیر اعظم آفس میں اہم تعیناتی کردی گئی ، سمیر احمد سیدکوپنجاب حکومت سے تبدیل کرکے وزیر اعظم آفس میں جوائنٹ سیکرٹری تعینات کیا گیا ہے۔سمیراحمد سید بطور وزیراعظم شہبازشریف کے پرنسپل اسٹاف آفیسر اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے سیکرٹری تعینات تھے، وہ پی ایس او ٹو وزیراعظم کی ذمہ داریاں بھی نبھائیں گے۔دریں اثنا اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں تقرر کے منتظر گریڈ22کے افسر پرویز احمد جونیجو اور گریڈ20کی افسر عائشہ زرین صدیق او ایس ڈی اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بنا دئیے گئے ہیں۔مزید برآں او ایس ڈی محمد سلیم ڈپٹی سیکرٹری وزارتِ اوورسیز پاکستانیز تعینات کیے گئے ہیں جبکہ ڈپٹی سیکرٹری وزارت مذہبی امور محمد راضی کی خدمات این ڈی ایم اے اور ڈپٹی سیکرٹری خزانہ ڈویژن ملٹری فنانس ونگ کاشف رشید کی خدمات آڈیٹر جنرل پاکستان کو واپس کی گئی ہیں۔ڈپٹی سیکرٹری اوورسیز پاکستانیز ڈویژن عبدالواحد تھہیم کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...