اسلام آباد(این این آئی)ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا۔قومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہاکہ ایم کیوایم گورنر شپ اور وزارتوں کیلئے نہیں آئی ہے، عوام تک جمہوریت کے ثمرات پہنچانے آئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عہدوں کا فیصلہ ہوگیا ہے ایم کیو ایم نے کوئی عہدہ نہیں مانگا،ایم کیو ایم حقیقی مینڈیٹ کیساتھ واپس آئی ہے،ہم اس سے زیادہ سیٹوں کی توقع کررہے تھے،متعلقہ فورمز پر دھاندلی پر احتجاج کریں گے۔رہنما ایم کیوایم نے کہا کہ75سال قبل جو منظر نامہ تھا وہی آج ہے، ایسی جمہوریت جس کے ثمرات عوام تک نہ پہنچیں بے معنی ہے، پاکستان کے 23کروڑ عوام کو حقوق دینا ہوں گے۔
مقبول خبریں
پاکستان کا معاشی منظر نامہ جاری اصلاحات کی کامیابی پر منحصر ہے، ایشیائی ترقیاتی...
منیلا (این این آئی)ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے کہا ہے کہ پاکستان کا معاشی منظر نامہ بڑی حد تک جاری اصلاحات کی...
پی آئی اے 21 سال کے بعد منافع بخش ادارہ بن گیا، وزیر دفاع...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان انٹرنیشنل ایئر (پی آئی اے) 21 سال بعد شدید مالی بحران سے نکل گیا اور بورڈ نے مالیاتی رپورٹ کی...
مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم ہے، بیرسٹر سیف
پشاور(این این آئی) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مائینز اینڈ منرلز ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے خلاف مافیا سرگرم...
عمران خان کی بہنوں کی گرفتاری و رہائی، وقت آنے پر حساب لیا جائے...
پشاور(این این آئی)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ اڈیالہ میں پولیس کی جانب سے عمران خان کی بہنوں اور...
ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...
کراچی(این این آئی) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ ماضی میں بدامنی کا اہم کردار ادا کرنیوالے آج بدامنی کا طعنہ دے رہے...