گوادر(این این آئی)گوادر میں دو روز قبل ہونے والی بارش کے بعد سے اب تک معمولات زندگی تاحال متاثر ہیں ۔ ایک انٹرویومیں متاثر ین نے گوادر میں نکاسی آب کے ناقص نظام کے حوالے سے بتایا کہ بارش کا پانی گھروں تک آرہا ہے، شہر کی مرکزی شاہراہ پوری طرح ڈوب گئی، متعدد گھر تباہ ہوچکے ہیں اور سڑکوں اور گلی محلوں میں چلنا دشوار ہوگیا ہے ادھر نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہاکہ بارش سے متاثرہ گوادر اور جیونی میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ آرمی، نیوی اور پی ڈی ایم اے نکاسی آب کے سلسلے میں بھرپور تعاون کررہے ہیں، 2 سے 3 دن میں حالات پر قابو پا لیا جائے گا ، گوادرائیرپورٹ کو فلائٹ آپریشن کے لیے بحال کر دیا گیا ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...