لاہور (این این آئی) پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و پروگرام ہوسٹ شائستہ لودھی نے کہا ہے کہ مجھے ڈراموں میں صرف رونے دھونے والے کردار ملتے ہیں شاید میری شکل ہی ایسی ہے۔حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران شائستہ لودھی نے اپنی زندگی اور کیریئر سمیت مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔شائستہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ”فنا” میں اداکار اعجاز اسلم کے ساتھ نظر آ رہی ہیں، اس ڈرامے کی کہانی قبائلی روایات کے گرد گھومتی ہے۔ڈرامہ فنا کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شائستہ لودھی کا کہنا تھا کہ اب تک میں نے جتنے ڈرامہ کئے ہیں یہ کردار ان سب سے مختلف ہے، مذکورہ کردار میری ذاتی زندگی سے مختلف ہے اسی لیے میں نے اس کردار سے بہت کچھ سیکھا ہے، میں نے اس کردار سے سیکھا ہے کہ خاموش رہنا بڑی طاقت ہے۔پاکستانی معاشرے سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں بہت ساری ایسی باتیں دیکھنے کو ملتی ہیں جنہیں دیکھ کر افسوس ہوتا ہے کہ ہم آج بھی ماضی میں ہی کھڑے ہیں، ہمارے ہاں آج بھی یہی سوچ پائی جاتی ہے کہ بیٹا پیدا کیوں نہیں ہوا۔ڈراموں میں کم نظر آنے کے سوال پر اداکارہ کا کہنا تھا کہ میری پہلی ترجیح میرا کلینک ہے اس کے ساتھ ساتھ اب دو برانڈز بھی ہیں، اس لیے مشکل ہوتا ہے کہ کسی پراجیکٹ میں مسلسل مہینوں تک مصروف رہوں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...