ماسکو/سٹاک ہوم(این این آئی)سوئیڈن بھی نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائیزیشن (نیٹو)کا باضابطہ رکن بن گیا جس کے بعد ممبر ممالک کی تعداد 32 ہوگئی۔ دوسری طرف روس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں سوئیڈن کی نیٹو میں باضابطہ شمولیت سے متعلق تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب سے خطاب میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نئے اتحادی سوئیڈن کی شمولیت کے بعد نیٹو آئندہ نسلوں کی آزادی اور جمہوریت کیلئے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔صدر جو بائیڈن نے یہ بھی کہا کہ آج نیٹو پہلے سے زیادہ طاقتور ہو گیا ہے۔اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ سوئیڈن نے یوکرین پر روسی حملے کے بعد اپنی 200 سالہ عدم الحاق کی پالیسی کو ختم کرکے نیٹو میں شمولیت کیلئے درخواست دی۔اس سے قبل سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ سوئیڈن اپنے ساتھ قابل مسلح افواج اور فرسٹ کلاس دفاعی صنعت بھی لا رہا ہے۔ سوئیڈن کے اس اقدام سے نیٹو اتحاد زیادہ مضبوط اور محفوظ ہو گیا ہے۔دوسری طرف روس نے رد عمل میں کہا ہے کہ وہ اپنے دفاع کیلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گے۔
مقبول خبریں
نئے مالی سال میں بھی محصولات کی وصولی اور دیگر معاشی اہداف کو حاصل...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سال25ـ2024میں وفاقی ٹیکس محصولات میں گزشتہ 10 سالوں کی نسبت 42 فیصد اضافہ...
غزہ جنگ کے خاتمے پر بنجمن نیتن یاھو سے سختی سے بات ہوگی،ٹرمپ کا...
واشنگٹن (این این آئی )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے ہفتے غزہ میں جنگ بندی کے حصول کی امید...
ٹرمپ کا امریکی نشریاتی ادارے پر مقدمہ کرنے کا عندیہ
واشنگٹن (این این آئی) امریکہ کے ایک بڑے نشریاتی ادارے کو ہوم لینڈ سکیورٹی قوانین اور مفاد کے خلاف ایپ بنا کر صارفین کو...
مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا
کراچی (این این آئی)اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے یو کے میں پابندی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔سوشل میڈیا پر خبریں سامنے...
جیو فلم دیمک کا عالمی اعزاز، شنگھائی فلم فیسٹیول میں شامل کرلی گئی
بیجنگ (این این آئی)پاکستانی سینما کی مشہور و معروف ہارر فلم دیمککو ایک بڑے اعزاز سے نوازا گیا ہے اور فلم کو شنگھائی تعاون...