لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی موجود گی میں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور این آر ٹی سی کے درمیان معاہدے پر دستخط کئے گئے جس کے تحت پنجاب کے 18 شہروں میں این آر ٹی سی کی معاونت سے سمارٹ سیف سٹی پراجیکٹ لگائے جائیں گے۔سمارٹ سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے ایم ڈی احسن یونس اور این آر ٹی سی کے نمائندے سید عامر جاوید نے دستخط کیے۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ 18 شہروں میں ائیر کوالٹی انڈکس مانیٹرنگ انوائرمنٹ سینسر بھی لگائے جائیں گے۔گجرات ، جہلم، شیخوپورہ، اوکاڑہ ،اور ٹیکسلا میں سیف سٹی پراجیکٹ مئی کے آخر فنکشنل ہوں گے۔ملتان ،بہاولپور ،سرگودھارحیم یارخان،مظفرگڑھ ،ساہیوال،جھنگ،ا ٹک، حسن ابدال ،ڈی جی خان، سیالکوٹ ، مری، اوکاڑہ اور میانوالی سیف سٹی اسی سال مکمل ہوں گے۔اس موقع پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری داخلہ، آئی جی پولیس، سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
مقبول خبریں
پی ٹی آئی کا 24 نومبر کے احتجاج کا فیصلہ برقرار رکھنے پر اتفاق
پشاور(این این آئی)پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ختم ہو گیا، اجلاس میں 24 نومبر کے احتجاج...
بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ، دھرنے اور جلسوں پر پابندی
کوئٹہ (این این آئی)حکومت بلوچستان نے صوبے میں دفعہ 144 نافذ کردی۔ بلوچستان میں دھرنے، ریلی اور جلسوں پر پابندی عائد کردی گئی۔محکمہ...
بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا
کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان اسمبلی حکام نے 55 نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کرلیا۔ حکام کے مطابق گاڑیاں خریدنے کے لیے 23 کروڑ روپے...
عافیہ صدیقی نے امریکی عدالت میں درخواست دائر کردی
واشنگٹن (این این آئی)عافیہ صدیقی نے اپنے وکلاء کے ذریعہ ٹیکساس میں موجود امریکی وفاقی عدالت میں درخواست دائر کردی۔ درخواست میں جیل عملے...
بشریٰ بی بی کے ویڈیو بیان کا فارنزک کرایا جاسکتا ہے، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی...