لاہور( این این آئی)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والی فیکٹریاں حکومتی ریڈار پر آگئیں۔سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرصدارت اہم اجلاس ہوا جس میں بہتر ائیر کوالٹی انڈیکس کے لیے بھٹہ انڈسٹریل سسٹم کوڈیجٹلازڈ کرنے کی ہدایت کی گئی ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف انسداد سموگ کے لیے گراس روٹ لیول پر عملی طورپرنہایت سنجیدہ ہیں،وزیراعلی پنجاب کی عملی سوچ کے تحت پنجاب کے ڈویژنل انڈسٹریل زونز میں ایمشن کنٹرولر لگانے اور مانیٹرنگ کے لیے تین ماہ کی ٹام لائن مقرر کی گئی ہے ۔ کوالٹی آف لائف ہر فرد کا حق ہے، فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف باقاعدہ کریک ڈائون ہوگا،انسانی زندگیوں کے ساتھ کھیلنے والوں سے کوئی سمجھوتہ نہیں۔اجلاس میں بھارت کے ساتھ کراس باڈر ون ٹو ون ایگریمنٹ سائن کرنے پر بھی اتفاق رائے پایا گیا ۔ اجلاس میں وزیراعلی کے ماحول دوست ویژن کے تحت دھان کی فصل کی باقیات جلانے کی بجائے کرش مشینوں سے کرش کیے جانے کے عمل کی سخت مانیٹرنگ کا میکانزم لانے کی ہدایت کی گئی ،انسدادسموگ سے متعلق آگاہی مہم کے لیے نئی ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی ۔طالبعلموں کو انوائرمنٹ ایمبسڈرزبنا نے کے لیے تمام تعلیمی اداروں میں انوائرمنٹ کلامیٹ چینج کونسل بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ۔ سینئر وزیر نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے حکم پر آئندہ 6 جون کو پلاسٹک بیگز بین کردئیے جائیں گے۔انڈسٹری کو انٹرنیشنل انوائرمنٹل سٹینڈرڈز پر عمل پیراہونے پر وزی راعلیٰ گرین آفس ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔اجلاس میں محکمہ کو ہسپتال ویسٹ کی تلفی و مینجمنٹ کے لیے مستقل بنیادوں پر حکمت عملی پر عملدرآمد کروانے کا ثاسک بھی سونپا گیا ۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...