کراچی (این این آئی)اداکارہ و میزبان صنم جنگ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئیں۔اداکارہ صنم جنگ نے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں اپنے تمام ہی خیر خواہوں کو اطلاع دیتی چلوں کہ میرا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔صنم جنگ کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سے وہ اپنی بیٹی کے ساتھ قرنطینہ ہو گئی ہیں۔انہوں نے خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے یہ بھی بتایا کہ اْن میں کورونا وائرس کی کوئی شدید علامات دیکھنے میں نہیں آئی ہیں۔اپنی پوسٹ میں اداکارہ نے نے مداحوں سے گزارش کی کہ وہ ماسک پہنیں، اور دوسروں کو محفوظ رکھیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ گزشتہ چند دنوں میں جن لوگوں سے میری ملاقات ہوئی وہ سب احتیاط کریں۔انہوں نے چاہنے والوں سے یہ درخواست بھی کی کہ وہ عالمی وبا کو سنجیدہ نظر سے دیکھیں، کیونکہ کوویڈ حقیقت ہے۔اداکارہ نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...