سرینگر (این این آئی) شوبز چھوڑ کر مذہب کی طرف راغب ہونے والی سابقہ بھارتی اداکارہ ثناء خان کی شادی کے بعد انسٹاگرام پر اْن کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا۔گزشتہ ماہ بھارتی ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والے مفتی انس کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ثناء خان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر 4 ملین یعنی 40 لاکھ فالوورز ہوگئے ہیں۔ثناء خان کی مقبولیت میں اضافے کی بات کی جائے تو یہ اضافہ اْس وقت دیکھنے کو ملا جب اْنہوں نے اسلام کی خاطر بالی ووڈ سے کنارہ کشی اختیار کرکے مفتی انس سے شادی کی۔سابقہ بھارتی اداکارہ کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہایا گیا اور اْن کے اس فیصلے پر اْن کا ساتھ بھی دیا گیا۔سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ ثناء خان نے اپنے اس نیک فیصلے سے اپنے چاہنے والوں کو بہت مْتاثر کیا ہے جس کے لیے وہ بہت خوش ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہر گْزرتے دن کے ساتھ ثناء خان کے انسٹا فالوورز میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔خیال رہے کہ ثناء خان نے گزشتہ ماہ مفتی انس سے شادی کی ہے اور آج کل وہ مقبوضہ کشمیر میں اپنا ہنی مون منا رہی ہیں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...