لاہور(این این آئی) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ماہِ رمضان کی آمد پر اپنا نیا روح پرور کلام’ اللہ ہو اللہ ‘ ریلیز کردیا ۔تاجدارِ حرم’، ‘مصطفیٰ جانِ رحمت پر لاکھوں سلام’ اور ‘وہی خدا ہے’ کے بعد اب عاطف اسلم نے رمضان المبارک کی آمد پر نیا کلام ‘ اللہ ہو اللہ ‘ جاری کردیا ہے۔اس روح پرور کلام کی ویڈیو کو صرف ایک ہی دن میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر 6 لاکھ سے زائد ویوز مل چْکے ہیں۔عاطف اسلم کی سحر انگیز آواز اور بادشاہی مسجد کے خوبصورت مناظر نے کلام کی خوبصورتی کو چار چاند لگادیے ۔اس کلام کے ہدایتکار جامی ہیں جبکہ اس کی موسیقی احسن پرویز نے ترتیب دی ہے، عاطف اسلم کی جادوئی آواز میں تیار کیے گئے کلام کو مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جارہا ہے۔اس کے علاوہ، گلوکار اپنے کئی انٹرویوز میں مکہ مکرمہ میں اذان دینے کی خواہش کا بھی اظہار کر چْکے ہیں۔
مقبول خبریں
بابر اعظم نے عثمان خواجہ کی فاؤنڈیشن کو ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی
برسبین (این این آئی)سابق کپتان بابر اعظم نے آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ کو ان کی فاؤنڈیشن کے لیے ٹیسٹ جرسی عطیہ کر دی۔برسبین...
چوہدری شافع حسین کا چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ ،مختلف...
لاہور( این این آئی)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے چین کے شہر شنگھائی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا دورہ کیا۔صوبائی وزیر نے...
210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کو عوام پہ خرچ کرنا ہے ، سرفراز...
کوئٹہ( این این آئی) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت نے 210 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ...
ایف آئی اے کو سابق صدر عارف علوی کی گرفتاری سے روک دیا گیا
کراچی (این این آئی)سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر عارف علوی کو 19 دسمبر تک کسی بھی مقدمے میں گرفتار نہ کرنے کا...
عوام فوج کیلئے دعا کریں،پیر پگارا
تھرپاکر(این این آئی)حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے کہا ہے کہ عوام فوج کے لیے دعا کریں۔تھرپارکر کی تحصیل ننگرپارکر کے گاؤں...