غزہ کے لیے بحری راستے امداد کا منصوبہ ناکافی ہے، ترکیہ

0
46

مقبوضہ غزہ(این این آئی)ترک وزارت خارجہ نے باضابطہ طور پر بحری راستے سے غزہ میں امداد کی ترسیل کے منصوبے پر تنقید کی ہے کہ یہ ایک مثبت منصوبہ ہے مگر کافی نہیں ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان نے رپورٹرز کو بریفنگ کے دوران کہاکہ ترکیہ نے غزہ میں طبی ضروریات کے لیے 900 ٹن کی امداد بھجوائی ہے، ننھے بچوں کے لیے بہت سی ضرورت کی اشیا بھیجی ہیں۔ترجمان نے کہاکہ ترکیہ غزہ کے لیے انسانی امداد کے ہوائی ڈراپ اور سمندری راستے سے امداد پہنچانے کے منصوبے کو مثبت پیش رفت کے طور پر دیکھتا ہے، لیکن سمجھتا ہے کہ وہ بنیادی مسئلے کو حل کرنے کا منصوبہ نہیں۔ سمندر کے ذریعے امداد بھیجنے کی کوشش ایک طرح سے قابل تعریف ہے۔ لیکن اصل مسئلے پر توجہ مرکوز کرنے کے بجائے اس طرح کے حل پر توجہ مرکوز کرنا کافی نہیں ہے۔ایک سوال کے جواب میں ترکیہ کے ترجمان نے کہاکہ زمینی راستے سے امداد بھیجنا آسان بھی ہے، سستا بھی اور زیادہ موثر ہو سکتا تھا اور اب بھی اسی پر زور لگانا چاہیے۔ واضح رہے اقوام متحدہ بار بار غزہ میں قحط کے خطرے سے آگاہ کر چکا ہے۔