دبئی( این این آئی) گلوکار عاطف اسلم آئندہ برس 2021 میں دبئی میں ایک میوزک کنسرٹ کریں گے ،جو 2020 میں کورونا کی وبا کے بعد دبئی میں ہونے والا شاید پہلا کنسرٹ ہوگا جہاں اس مرض کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت پابندیاں نافذ کی گئی تھیں۔رپورٹ کے مطابق گلوکار عاطف اسلم 15 جنوری کو دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں ہونے والے دبئی شاپنگ فیسٹیول میں کنسرٹ کریں گے ،عالمی وبا کے باوجود ہونے والا یہ کنسرٹ دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے شیخ رشید ہال میں ہوگا۔ بلیو بلڈ کی چیف ایگزیکٹو افسر(سی ای او) شائستہ خان نے ایک بیان میں تصدیق کی کہ لائیو ایونٹ میں تمام ہدایات پر عمل کیا جائے گا، کنسرٹ جہاں منعقد ہوگا اس ہال میں 4 ہزار 400 افراد کی جگہ موجود ہے جسے کم کرکے صرف1400 افراد کو آنے کی اجازت دی جائے گی۔اس کے ساتھ ہی کنسرٹ میں موجود شرکا اور عملے کے تمام افراد کے درمیان سماجی فاصلے کو برقرار رکھا جائے گا۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...