ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کو کئی سْپر ہٹ فلمیں دینے والی معروف اداکارہ جوہی چاولہ کی وہ ڈائمنڈ بالی کھو گئی جو اْنہوں نے گزشتہ 15 سال سے پہنی ہوئی تھی۔اس حوالے سے جوہی چاولہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر صارفین کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔جوہی چاولہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ‘میں ممبئی ائیرپورٹ پر تھی جہاں چیکنگ کے دوران میری ڈائمنڈ بالی کہیں گِرگئی۔بھارتی اداکارہ نے کہا کہ ‘اگر کوئی بھی میری وہ ڈائمنڈ بالی ڈھونڈنے میں مدد کرسکتا ہے تو براہِ کرم میری مدد کیجیے۔اْنہوں نے کہا کہ ‘اگر کسی کو بھی میری بالی مل جاتی ہے تو فوری طور پر مقامی پولیس کو اطلاع دیں اور اس کے بدلے میں آپ کو انعام بھی دیا جائے گا۔’چوہی چاولہ نے اپنی ڈائمنڈ بالی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ‘میری بالی ایسی تھی اور میں نے گزشتہ 15 سال سے یہ پہنی ہوئی تھی، براہِ کرم اسے تلاش کرنے میں میری مدد کریں، شکریہ۔واضح رہے کہ 53 سالہ بھارتی اداکارہ جوہی چاولہ نے 1984 میں مس انڈیا کا اعزاز اپنے نام کرنے کے بعد 1986 میں فلم ‘سلطنت’ سے بالی ووڈ میں اپنے کرئیر کا آغاز کیا تھا۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...