کراچی (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی اور سینیٹر شیری رحمان نے اہل وطن کو یوم پاکستان کی مبارکباد پیش کی ہے۔یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 23 مارچ ہر شہری کیلئے جدوجہد اور اتحاد کی ایک طاقتور علامت ہے، 23 مارچ 1940 کو قرارداد لاہور منظور کی گئی جس میں برصغیر کے مسلمانوں کیلئے ایک آزاد اور خود مختار مسلم ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اس قرارداد نے بالآخر 1947 میں پاکستان کے قیام کی راہ ہموار کی جو ہمارے قومی ہیروز کی انتھک جدوجہد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ میں قائد اعظم محمد علی جناح سمیت تمام بانیانِ پاکستان اور اس جدوجہد میں شامل ہر فرد کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، قائداعظم ایک ایسے پاکستان کا قیام چاہتے تھے جس میں ترقی، شمولیت اور ہم آہنگی ہو۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...