اسلام آباد (این این آئی)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی تنظیم نو کی جارہی ہے، اس حوالے سے وزیراعظم خود اعلان کریں گے،ٹیکس اصلاحات کے حوالے سے جلد خوشخبری آئیگی، غریب عوام پر ٹیکس کا بوجھ کم کریں گے، ٹیکس کابوجھ وہ اٹھائے گا جس میں بوجھ اٹھانے کی طاقت ہو، ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،اس وقت تمام تر توجہ روپیہ مستحکم کرنے پر ہے اور روپیہ مستحکم ہوتا نظر آرہا ہے، معیشت مستحکم ہوتی نظر آرہی ہے،تحریک انصاف ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، فارورڈ بلاک کی خبریں آرہی ہیں، تحریک انصاف قومی جماعت ہے ،رویہ چھوٹے بچوں والا ہے،پی ٹی آئی قومی دھارے میں آئے اور مثبت سیاست کرے، معیشت کے حوالے سے تجاویز دے،گوادر حملے میں ہلاک دہشتگرد لاپتا افراد کی فہرست میں شامل تھا،ہمارا ایک ہدف دہشت گردی کا خاتمہ بھی ہے، ہمیں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر پورا اعتماد ہے،ایچیسن کالج کے پرنسل کے استعفے کے معاملے کو غلط رنگ دیا جارہا ہے،احمد چیمہ کے بچے 3 سال سے وہاں زیرتعلیم ہی نہیں تھے۔وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں ہم معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر پوری تندہی سے کابند ہیں، وزیراعظم شہباز شریف روزانہ کی بنیادوں پر معیشت پر اجلاس منعقد کر رہے ہیں، حکومتی توجہ عوام کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ نجکاری، حکومتی اخراجات میں کمی، ٹیکس اصلاحات، ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن، ٹیکس نیٹ میں اضافہ جیسے اقدامات پر ہماری توجہ ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ غریب عوام پر ٹیکس کے بوجھ کو کم کریں گے، آنے والے دنوں میں ٹیکس دہندگان کو ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت پاکستان پہلی مرتبہ ٹیکس حجم کو بڑھانے والے کاروباری حضرات کو ایوارڈز سے نوازے گی۔ وزیراطلاعات نے کہا کہ اس ضمن میں وزیراعظم ہائوس میں باقاعدہ تقریب ہوگی۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ معاشی اصلاحات کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے، رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لئے وزیراعظم نے ملک بھر میں وزراء کی ڈیوٹیاں لگائیں، گزشتہ روز بھی وفاقی وزرائنے یوٹیلٹی سٹورز کے دورے کئے اور وہاں موجود انتظامات کا جائزہ لیا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ ملکی معیشت کو بہتر کرنے کے لئے تمام اقدامات کے حوالے سے روڈ میپ بن رہا ہے۔ عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ وزیراعظم کی توجہ معاشی اصلاحات پر موجود ہے، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔ عطاء تارڑ نے کہاکہ انشاء اللہ پہلے بھی امن قائم کیا تھا اور اب بھی امن قائم ہوگا۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیں سیکورٹی فورسز، آرمڈ فورسز اور پولیس پر مکمل اعتماد ہے۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی خاطر جان کے نذرانے پیش کئے۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ گوادر پورٹ اتھارٹی پر پچھلے دنوں حملہ کیا گیا، اس حملے کی ذمہ داری بی ایل اے نے قبول کی۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ کریم جان نامی دہشت گرد گوادر پورٹ اتھارٹی کے حملے میں ملوث تھا، وہ ہلاک ہوا،یہ بڑی تشویشناک بات ہے کہ جب کریم جان کی میت ورثاء کے حوالے کی گئی تو 2022ء اگست سے اسے مسنگ پرسن ڈیکلیئر کیا جا رہا تھا۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ انتہائی تشویشناک بات ہے کہ بی ایل اے کا دہشت گرد گوادر پورٹ اتھارٹی کے حملے میں ملوث تھا، اس کے حوالے سے دو سال سے یہ مہم چلائی جا رہی تھی کہ یہ مسنگ پرسن میں شامل ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ یہ انتہائی حساس معاملات ہیں، گوادر ہمارا تجارتی مرکز ہے، سی پیک کا حصہ ہے، اس پر حملہ ہماری معیشت پر حملہ ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ 2022ء سے اس دہشت گرد کو لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا،ملک میں امن قائم کرنے کے لئے حکومت اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ تحریک انصاف اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، گوہر خان الگ بات کرتے ہیں، شیر افضل خان الگ بات کرتے ہیں،ایک دوسرے پر الزامات عائد کر رہے ہیں،پی ٹی آئی ایک قومی جماعت ہے لیکن رویہ ایسا ہے جیسے چھوٹے بچے آپس میں لڑ رہے ہوں۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ پی ٹی آئی کے رہنما اندرونی سیاست کو چھوڑ کر کے میثاق معیشت کے لئے اپنا کردار ادا کریں
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...