وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

0
111

لاہور(این این آئی)وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے یہاں ملاقات کی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بات پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری بیان میں بتائی گئی ہے۔