اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان روس کے ساتھ متعدد شعبوں بالخصوص توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون بڑھانا چاہتا ہے۔ہفتہ کو یہاں روس کے سفیر البرٹ پی خوریف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے روس کے صدر کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت دی۔وزیراعظم نے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور ماسکو سٹی ہال حملے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ کا اظہار کیا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ پاکستان اس المناک گھڑی میں روس کے ساتھ کھڑا ہے۔اس موقع پر شہباز شریف نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ بات چیت کیلئے ایک وفد پاکستان بھیجنے پر زور دیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے کے طریقوں کی نشاندہی کی جا سکے۔ملاقات میں وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی دوستانہ تعلقات کا ذکر بھی کیا۔ملاقات میں روسی سفیر نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ روس پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے۔روسی سفیر نے کہاکہ توانائی، تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ روس تعلیم اور ثقافت میں بھی تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...