برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی

0
612

اسلام آباد(این این آئی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی۔میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی کمپنی کا کارگو طیارہ بوئنگ 747پہلی کھیپ لے کر ہفتہ کوسیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا۔یہ عمل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)کے تحت قائم کیے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو (جی پی ایل آئی)کو بہتر بنانے میں موثر کردار ادا کرے گا۔ساڑھے 22گھنٹے پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہرسائوپائولو سے انگولا اور عمان سے ہوکر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری۔9044میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی جو گزشتہ ریکارڈ سے 300میل زیادہ ہے۔22.5گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر سائو پائولو (SaoPaulo)سے اڑان بھری پرواز عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری ،9044میل کا سفر طے کرنے والی یہ پروازترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی۔