اسلام آباد(این این آئی)حکومت آئی ایم ایف سے نئے قرض کیلئے توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کرنے پر غور کررہی ہے، رواں سال کی نسبت آئندہ مالی سال توانائی شعبے کی سبسڈی میں 375 ارب روپے کٹوتی کا تخمینہ ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے توانائی شعبے کو چھ سو ارب روپے سے زائد سبسڈی ملنے کا تخمینہ ہے،نئے قرض کیلئے آئی ایم ایف شرط پر توانائی شعبے کیلئے سبسڈی کو کم کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی فراہم کی جائے گی،ڈسکوز اور کے الیکٹرک کیلئے ٹیرف ڈیفرینشل اور ادائیگیوں کیلئے سبسڈی دی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کیلئے ٹیرف سبسڈی، پاور ہولڈنگ پرائیویٹ لمیٹڈ کو ادائیگیوں کیلئے سبسڈی ملے گی،بلوچستان میں ایگری ٹیوب ویلز، فاٹا میں بجلی پر سبسڈی کیلئے رقم مختص ہوگی۔ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کے انڈسٹریل سپورٹ پیکیج کی مد میں بھی وفاق کی جانب سے سبسڈی ملنے کا امکان ہے۔
مقبول خبریں
وزیراعظم کا مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے 127000...
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے مالی سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس کے پہلی بار...
عوام پر بھاری ٹیکسوں کے بوجھ کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل نہ ہوا
اسلام آباد(این این آئی)عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے باوجود حکومت 129 کھرب روپے سے زائد ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام...
نئے مالی سال کا آغاز ،بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو گیا
اسلام آباد(این این آئی) ملک میں نئے مالی سال کا آغاز ہو گیا جس کے ساتھ ہی بجٹ 26ـ2025 پر بھی عملدرآمد شروع ہو...
محسن نقوی اورطلال چودھری کا 14 سال سے زیر التوا ماڈل جیل کا دورہ
اسلام آباد(این این آئی)وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے اسلام آباد میں 14 برس سے زیر التوا ماڈل...
مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے ہیں’خواجہ آصف
اسلام آباد(این این آئی)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ میں ہزیمت کے بعد مودی کی سیاست کے دن گنے جا چکے...