اسلام آباد(این این آئی)وفاقی حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کو 3سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے لیفٹیننٹ جنرل محمد منیر افسر کی تعیناتی تاحکم ثانی کی تھی جس کے بعد اب وفاقی حکومت نے ان کی تین سال کیلئے تعیناتی کی منظوری دی ہے۔حاضرسروس افسر کی چیئرمین نادرا تعیناتی کیلئے متعلقہ رول شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری منظورکی، متعلقہ رولز کے تحت نگران دورکی تعیناتی کی منتخب وفاقی حکومت سے توثیق کی ضرورت تھی۔الیکشن ایکٹ کے سیکشن 230کے تحت اسی عرصے کی تعیناتی قلیل مدتی تصورہوتی ہے۔وفاقی کابینہ نے نادرا رولز 2020میں رول 7اے شامل کرنے کی منظوری دی ہے، رول7اے کے تحت کسی بھی حاضر سروس افسر کو قومی مفاد میں چیئرمین نادرا تعینات کیاجاسکتا ہے، بشرطیکہ حاضر سروس افسر کا عہدہ گریڈ 21سے کم نہ ہو۔محمد منیر افسر کی بطور چیئرمین نادرا تعیناتی 2اکتوبر 2023کو کی گئی تھی۔
مقبول خبریں
معیشت ٹھیک کرنے کیلئے مزید محنت درکار ہے،وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ معیشت کو ٹھیک کرنے کیلئے دن رات محنت کی ہے مگر ابھی...
بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک پٹڑی سے اتار دیا گیا، سیاست میں گند...
لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہے کہ ترقی کرتا ملک...
نیپرا حکام نے کابینہ کی منظوری کے بغیر ہی اپنی تنخواہوں میں لاکھوں روپے...
اسلام آباد(این این آئی)نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے اعلیٰ حکام نے اپنی تنخواہوں میں 3 گنا تک اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق...
پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا
اسلام آباد(این این آئی)پیکا ترمیمی ایکٹ کے لیے دائر کی گئی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل دینے کی استدعا کردی گئی۔اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس...
پنجاب کے سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے ‘ مریم نواز
لاہور(این این آئی)وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے خوبصورت سیاحتی حسن کو دنیا کے سامنے لائیں گے۔سیاحت کی بحالی...