برسلز(این این آئی)یوکرین کی جنگ پر روس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے جلو میں نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) پورے یورپ اور شمالی امریکہ میں اجتماعی دفاع کے 75 سال منا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس تناظر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے اس بات پر زور دیا کہ امریکہ کو اتحاد کے لیے اپنیمقدس وابستگی” کو برقرار رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے انتخابی حریف ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں موجود اجتماعی دفاعی شق کو نقصان پہنچایا۔بائیڈن نے ایک بیان میں کہا کہ ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ ہم اپنے اتحادیوں کو نیٹو کے ہر انچ کے دفاع کے لیے جو مقدس عہد پیش کرتے ہیں وہ ہمیں تحفظ فراہم کرتا ہے۔صدربائیڈن نے مزید کہا کہہمارے دشمنوں نے ہمارے قابل ذکر اتحاد کو توڑنے کا منصوبہ بنایا اور ہماری جمہوریتیں برداشت کر چکی ہیں”۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...