آرمی چیف کا قومی کرکٹرز کیلئے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل،کرکٹرز کو 7 اپریل کے بجائے اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو

0
488

راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کرکٹرز کو دیئے جانے والے افطار ڈنر کا شیڈول تبدیل کردیا گیا۔جنرل سیدعاصم منیر کی جانب سے کاکول کیمپ میں شریک کرکٹرز کو 7 اپریل کے بجائے اب 8 اپریل کو افطار پر مدعو کیا گیا ہے۔آرمی چیف کے ساتھ افطار ڈنر پر افواجِ پاکستان کے اعلیٰ افسران بھی شرکت کریں گے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی بھی افطار ڈنر میں شریک ہوں گے۔واضح رہے کہ قومی کرکٹرز کا فزیکل ٹریننگ کیمپ آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ سینٹر کاکول میں جاری ہے اور اسے 8 اپریل سے قبل ختم کر دیا جائے گا۔