اسلام آباد (این این آئی)پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی۔ٹکٹ ہفتہ 6 اپریل دوپہر 12 بجے سے لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی ،گوجرانوالہ ،سیالکوٹ ،ملتان ،پشاور اور کراچی میں مختلف ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز پر دستیاب ہوں گے۔شائقین کسی بھی نامزد کردہ ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے سیریز کے لیے فزیکل ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ پہلے سے بک شدہ آن لائن ٹکٹیں بھی انہی مراکز سے حاصل کیے جا سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اسٹیڈیم میں داخلے کی اجازت صرف ٹی سی ایس سے خریدے گئے درست فزیکل ٹکٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ ای ٹکٹ اور ٹکٹ کی فوٹو کاپی قبول نہیں کی جائے گی،ایک صارف کو ہر میچ کے لیے ایک شناختی کارڈ پر 10 ٹکٹ تک خریدنے کی اجازت ہے۔شائقین صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک ٹی سی ایس ایکسپریس سینٹرز سے ٹکٹ خود حاصل یا خرید سکتے ہیں۔یاد رہے کہ پاکستان کے خلاف5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئیکیوی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 18 اپریل کو پنڈی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...