حکومتی ونجی کمپنیاں پی ایس او کی3.20کھرب کی مقروض

0
335

کراچی(این این آئی)حکومتی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کے حکومتی و نجی کمپنیوں کے ذمہ بقایاجات 3 کھرب 20 ارب روپے تک پہنچ گئے ، پاور سیکٹر کمپنی کا سب سے بڑا ڈیفالٹر ہے جس میں حکومتی پاور جنریشن کمپنیاں جنکوز ایک کھرب 31 ارب روپے کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ایک نجی کمپنی حبکو کے ذمہ 25 ارب روپے واجب الادا ہیں جبکہ حکومتی کمپنی کیپکو بھی پی ایس او کی 13 ارب روپے کی مقروض ہے ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق ایس این جی پی ایل نے بھی درآمدی آر ایل این جی کے 93 ارب روپے دینے ہیں۔ پی آئی اے بھی پی ایس او کی 21 ارب روپے کی ڈیفالٹر ہے جبکہ دیگر حکومتی اداروں کے ذمہ 10 ارب روپے واجب الادا ہیں۔ دوسری جانب دستاویز کے مطابق پی ایس او نے مقامی ریفائنریوں اور بیرون ملک سے منگوائے گئے پٹرولیم مصنوعات کیلئے کھولی گئی ایل سیز کی مد میں 57 ارب روپے کی ادائیگیاں کرنی ہیں۔