کراچی(این این آئی)سال 2020 میں برطانوی اخبارایسٹرن آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی ایشیا کے 50 مقبول فنکاروں کی فہرست میں 4 پاکستانی سیلیبرٹیزکو بھی شامل کیا گیاہے۔براعظم ایشیا میں مقبول ہونے والی ان 50 شوبز شخصیات میں گزشتہ ایک سال کے دوران کسی نہ کسی حوالے سے معاشرے پر مثبت اثرات مرتب کرنے ، امید دلانے اور انسانی دوستی کے حوالے سے متاثر کرنے والے افراد شامل ہیں۔ایسٹرن آئی کی جانب سے پاکستان سے اس بار اداکارہ ثروت گیلانی، اداکار بلال عباس خان، اداکاروگلوکار علی ظفر اور ڈائریکٹرشرمین عبید چنائے اس فہرست میں شامل ہیں۔بھارتی آن لائن اسٹریمنگ سائٹ پرنشر کی جانے والی ویب سیریز چڑیلز میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکار ثروت گیلانی اس فہرست میں 21ویں نمبر پرہیں۔چڑیلز سے پاکستان میں ٹی وی پر نشر کیے جانے والے مواد کیلئے نئی جہت دی گئی، اس کے علاوہ ثروت کو بطور فیمنسٹ آئیکون پہچان بنانے پر مقبول افراد میں شامل کیا گیا۔فہرست میں 28ویں نمبر پر اپنی جگہ بنانے والے اداکار بلال عباس نے شوبزمیں بہت تیزی سے اونچائی کا سفرطے کیا، ان کا ڈرامہ پیار کے صدقے بیحد مقبول رہا جبکہ رواں سال کے اختتام پر وہ مدیحہ امام کے ساتھ زی 5 پر نشر کی جانے والی ویب سیریز ایک جھوٹی لو اسٹوری میں دکھائی دیئے۔بلال کو پاکستان فلم وٹی وی انڈسٹری کے مستقبل کا روشن ستارہ قرار دیا جارہا ہے۔معروف گلوکار اور اداکار علی ظفر کو 39ویں نمبر پر جگہ دی گئی ہے۔ایسٹرن آئی نے علی کو انسان دوست شخصیت قرار دیتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے پاکستان سپرلیگ کوآفیشل ترانے سے بہتر ترانہ دیا اور ینگ ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں سامنے آنے کا موقع دیا۔اس کے علاوہ کرونا کی وبا کے دوران مشکلات کا شکار افراد کے لیے انسان دوست خدمات سرانجام دینے پر بھی علی کو سراہا گیا۔فہرست میں 49ویں نمبر پرموجود آسکر ایوارڈ یافتہ شرمین عبید چنائے اس فہرست میں جگہ بنانے والی واحد فلم ڈائریکٹرہیں۔ وہ سماجی آگہی کیلئے اپنے پلیٹ فارم کا بھرپوراستعمال کرتے ہوئے شعور اجاگر کرنے کے علاوہ نیا ٹیلنٹ بھی سامنے لیکر آئیں۔انٹرنیشنل سطح پراپنی پہچان بنانے والی شرمین عبید چنائے مسل سپر ہیرو کمالہ خان پر بنائی جانے والی مارول اسٹوڈیو کی ٹی سیزیز مس مارول کے 4 ہدایتکاروں میں سے ایک ہیں۔
مقبول خبریں
“سانحہ سوات” انجینئر امیر مقام کی رضاکار محمد ہلال سے ملاقات ،خراج تحسین ،پھولوں...
سوات (این این آئی)وفاقی وزیر و پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے حالیہ "سانحہ سوات" کے دوران اپنی بہادری اور انسانی...
5 جولائی پاکستان کی سیاسی تاریخ کا المناک باب ہے،فیصل کریم کنڈی
پشاور (این این آئی)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 جولائی 1977 کے سیاہ دن کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے...
افواج پاکستان کا بھی شہید کرنل شیر خان کو خراج عقیدت
راولپنڈی (این این آئی)مسلح افواج نے کارگل جنگ کے ہیروکیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کو ان کے 26ویں یومِ شہادت پر شاندار...
کرنل شیر خان کی بہادری یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے وطن سے وفاداری، فرض شناسی اور وطن کے...
صدر مملکت کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے...