اسلام آباد(این این آئی)ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں میںکورونا وائرس سے مزید 36مریض چل بسے ،2362نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق ملک بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 40 ہزار 787 ہوگئی،24 گھنٹے میں کورونا کے مزید 2 ہزار 362 کیس رپورٹ ہوئے۔ این سی اوسی کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران 31 ہزار 830 کورونا ٹیسٹ کیے گئے،ملک بھر میں کورونا ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 236 ہوگئی، این سی اوسی کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا سے مزید 36 اموات ہوئیں،ملک بھر میں کورونا سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہزار 832 ہوگئی،ملک بھر میں کورونا سے متاثر 3 لاکھ 84 ہزار 719 مریض صحت یاب ہوئے،پنجاب ایک لاکھ 27 ہزار 541، سندھ میں ایک لاکھ 95 ہزار 702 کیسز رپورٹ ہوئے،خیبرپختونخوا 52 ہزار 449، بلوچستان میں 17 ہزار 745 کیس رپورٹ ہوئے،اسلام آباد 34 ہزار 840، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 791 کیسز رپورٹ ہوئے،آزاد کشمیر میں کورونا مریضوں کی تعداد 7 ہزار 719 ہوگئی،ملک بھر میں 60 لاکھ 64 ہزار 220 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...