اسلام آبا د(این این آئی)سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشیدشاہ کے وکیل رضاربانی نے درخواست ضمانت پر عدالتی سوالات پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا۔پیر کو سپریم کورٹ میں پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ کی درخواست ضمانت پر سماعت جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔ سید خورشید شاہ کے وکیل رضا ربانی نے عدالتی سوالات پر تیاری کیلئے وقت مانگ لیا ۔ جسٹس مشیر عالم نے کہاکہ نیب مقدمات میں ضمانت کی گنجائش کم ہے، سپریم کورٹ کا لارجر بنچ ضمانت کے اصول واضح کر چکا ہے۔ رضا ربانی نے کہاکہ عدالت کے لارجر بنچ کے فیصلے سے لاعلم ہوں۔ جسٹس مشیر عالم نیخ کہاکہ لگتا ہے آپ کی ٹیم نے آپ کو درست معاونت فراہم نہیں کی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ اگر خورشید شاہ کے اثاثوں کی وضاحت کر سکتے ہیں تو ہی دلائل دیں،خورشید شاہ نے ہائی کورٹ میں اپنے اہلخانہ کی جائیدادیں تسلیم کیں۔ انہوںنے کہاکہ میرٹ پر دلائل اسی صورت دیں جب اثاثے آمدن کے مطابق ہوں، خورشید شاہ سیاست میں آئے تو ذرائع آمدن کیا تھے؟ ۔رضا ربانی نے کہاکہ خورشید شاہ نے تمام جائیدادیں گوشواروں میں ظاہر کیں۔جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ معاملہ جائیدادیں ظاہر کرنے کا نہیں ذرائع آمدن کا ہے۔ رضا ربانی نے کہاکہ ایف بی آر نے کبھی خورشید شاہ کو نوٹس جاری نہیں کیا، نیب نے اثاثوں کی مالیت ذیادہ ظاہر کرکے کیس بنایا۔ انہوںنے کہاکہ خورشید شاہ کیخلاف تحقیقات 2001 میں بھی ہوئی تھیں ، نیب کو سات سال کچھ نہ ملا تو تحقیقات بند کر دی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ ریکارڈ سے سب سامنے آ جائے گا کہ کب ذرائع آمدن کیا تھے۔ رضا ربانی نے استدعا کی کہ عدالت مجھے کیس تیار کرنے کیلئے وقت دے۔سپریم کورٹ نے رضا ربانی کو تیاری کا وقت دیتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ۔ خورشید شاہ کی جانب سے دائر ضمانت کی دوسری درخواست غیر موثر ہونے پر نمٹا دی گئی ۔ اعتزازاحسن نے کہاکہ دوسری دراخواست ضمانت ریفرنس دائر ہونے سے پہلے کی ہے، درخواست غیر موثر ہونے پر واپس لینا چاہتا ہوں۔
مقبول خبریں
نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں کا...
نیپیئر(این این آئی) نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑیوں نے ڈیبیو کیا ۔عاکف جاوید ، عثمان...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست...
پہلے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 73 رنز سے شکست دے دی نیپیئر (این این آئی)پہلے ون ڈے میچ میں...
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے سوڈانی کونسل کے چیئرمین کی ملاقات
مکہ مکرمہ(این این آئی )سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مکہ مکرمہ کے قصر الصفا میں...
علی امین نے آبادی کیلئے این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر...
پشاور(این این آئی) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے آبادی کیلئے ملنے والا این ایف سی ایوارڈ میں حصہ نہ ملنے پر صدر پاکستان...
لگتا ہے علی امین گنڈاپور کے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے، شیر افضل...
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ لگتا ہے علی امین گنڈاپور...