بجلی پھرمہنگی ، صارفین پر بارہ ارب روپے کا بوجھ پڑیگا

0
696

اسلام آباد (این این آئی)نیپرا نے بجلی ایک ماہ کیلئے1 روپے11پیسے فی یونٹ مہنگی کردی،قیمت میں اضافہ ستمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ہوا۔ نیپرا کے مطابق ستمبرمیں بجلی کی پیداواری لاگت 3روپے 95 پیسے فی یونٹ تھی،ستمبرمیں بجلی کی پیشگی پیداواری لاگت 2 روپے84 پیسے فی یونٹ تھی،فیصلے سے بجلی صارفین پر12 ارب روپیسے زائد کا بوجھ پڑیگا، نیپرا کے مطابق صارفین سے اضافی وصولی دسمبرکے بلوں میں کی جائے گی، فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔