خطے میں روس ایران گٹھ جوڑ کامیاب نہیں ہونے دیں گے،امریکی صدر

0
60

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد ایران کے خلاف جنگ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا عراق سمیت خطے میں امریکا اور اس کے شراکت داروں کے مفادات کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، امریکا اسرائیل کی سلامتی اور جنگ بندی کیلئے پرعزم ہے۔امریکی صدر جوبائیڈن نے مزید کہا کہ اگر ایران اسرائیل پر حملے کرنے میں کامیاب رہا تو امریکا جنگ میں شامل ہونے پر مجبور ہو گا، امریکا خطے میں روس اور ایران گٹھ جوڑ کو کامیاب نہیں ہونے دے گا، امریکا اپنے دوستوں کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ جلد ریپبلکن کی حمایت سے اسرائیل کیلئے بڑی عسکری اور مالی امداد کی منظور ہو گی، مشرق وسطی میں تنازعات کے پھیلا سے بچنے کیلئے کام کر رہے ہیں، ہم جلد از جلد یرغمالیوں کی رہائی چاہتے ہیں اور جنگ کو روکنا چاہتے ہیں۔