نیروبی (این این آئی)کینیا میں ہیلی کاپٹرحادثے کے نتیجے میں آرمی چیف سمیت 10افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں کے مطابق اس حادثے میں آرمی چیف کے مارے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کینیا کے صدر ولیم روٹو نے اعلان کیا کہ فوجی ہیلی کاپٹر اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں فوج کے سربراہ جنرل فرانسس اوگولا سمیت 10 افراد جان کی بازی ہارگئے۔صدر نے مزید بتایا کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں 2 فوجی زندہ بچ گئے جنیں ہسپتال منتقل کیا گیا ، حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی گئی ہے۔کینیا کے صدر نے اس حادثے کے بعد ملک میں 3 روزہ سوگ کا اعلان کردیا۔کینیا کے آرمی چیف شمال مغربی علاقے میں تعینات فوجیوں سے ملاقاتوں کے سلسلے میں دورے پر تھے۔واضح رہے کہ جنرل فرانسس اوگولا اس سے قبل فوج کے نائب سربراہ اور کینیا کی فضائیہ کے سربراہ بھی رہ چکے تھے، گز شتہ برس کینیا کے صدر ویلیم روٹو نے فوج کی سربراہی کے لیے انہیں ترقی دی تھی۔
مقبول خبریں
اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے پر خارج
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے اسد قیصر کی ضمانت منسوخی کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کر دی۔عدالتِ عظمیٰ میں رہنما...
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں چیف...
کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال
کراچی (این این آئی)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں...
جنگلات اراضی کیس،سپریم کورٹ نے تمام صوبوں ، وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹ طلب...
اسلام آباد(این این آئی)سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔پیرکوسپریم کورٹ میں جنگلات اراضی...
جنہوں نے 9 مئی واقعات کیے وہ قیمت ادا کر رہے ، حکومت کمپرومائز...
لندن(این این آئی)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار نے کہاہے کہ جن لوگوں نے 9 مئی کے واقعات کیے وہ اس کی قیمت...