کراچی (این این آئی)عالمی شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی خاتون مداح اْن کے گلے لگ کر رو پڑی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر عاطف اسلم کے ایک کنسرٹ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس کے حوالے سے کہا جارہا ہے کہ یہ کنسرٹ گزشتہ دنوں بنگلادیش میں منعقد ہوا تھا۔وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عاطف اسلم کی لائیو پرفارمنس کے دوران، ایک خاتون مداح اچانک اسٹیج پر آجاتی ہیں اور گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرنے لگتی ہیں۔خاتون مداح عاطف اسلم کے گلے لگ کر روتی ہیں اور پھر گلوکار کا ہاتھ پکڑ کر اْنہیں ‘آئی لو یو’ (I Love You) بھی کہتی ہیں۔مداح گلوکار سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اْن کے ہاتھ پر بوسہ بھی دیتی ہیں، بعدازاں سیکیورٹی اہلکار مداح کو اسٹیج سے نیچے اْتار کر اْنہیں ٹیشو پیپر دیتے ہیں۔دوسری جانب خاتون مداح کے یوں اچانک گلے ملنے سے عاطف اسلم ناراض نظر آئے لیکن انہوں نے بڑی خوش اسلوبی سے اس صورتحال کو سنبھالا۔ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے عاطف اسلم کے مداحوں نے گلے ملنے والی خاتون مداح پر سخت تنقید کی اور کہا کہ لوگوں کو مشہور شخصیات کے ساتھ ایسا نامناسب اور غیراخلاقی سلوک کرنا چھوڑ دینا چاہیے۔
مقبول خبریں
اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ اختیاراتی وفد پاکستان آ رہا ہے،عطاء...
اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ اگلے چند روز میں سعودی عرب کا اعلیٰ...
وزیراعظم شہباز شریف کامتحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کے رکن شیخ طحنون بن...
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے شاہی خاندان کیرکن اور ممتاز کاروباری شخصیت شیخ طحنون بن محمد النہیان...
امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی صداقت...
اسلام آباد (این این آئی)ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کی جانب سے اڈے دینے کے قیاس آرائیوں میں کوئی...
اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے، دوسروں سے بھی پاسداری مقدم رکھنے کی توقع...
راولپنڈی (این این آئی)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں اور دوسروں سے...
امریکی ڈیموکریٹس کا رفح حملہ روکنے کیلئے بائیڈن کو کھلا خط
واشنگٹن (این این آئی)غزہ کے شہر رفح میں اسرائیلی حملے روکنے کے لیے 57 امریکی ڈیموکریٹس نے ایک کھلے خط پر دستخط کرتے ہوئے...