ممبئی (این این آئی)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ اور موجودہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ عرف مسز فنی بونز نے اپنے ایک حالیہ کالم میں لکھا کہ ان پر داؤد ابراہیم کی پارٹیوں میں پرفارم کرنے کے الزامات لگاتے جاتے رہے۔بھارت کے ایک معروف روزنامے میں شائع کالم میں انہوں نے اپنے اوپر لگنے والے ایک پرانے الزام کا تذکرہ پْرمزاح انداز میں کیا، جس میں مبینہ طور پر انہوں نے داؤد ابراہیم کے لیے مختلف گانوں پر مبنی ایک مکس گانا گایا۔ یاد رہے کہ 2010 میں انکے شوہر اور بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اکشے کمار نے اپنی اہلیہ پر لگنے والے اس الزام کی تردید کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ ٹوئنکل کھنہ نے داؤد ابراہیم کی جانب سے دبئی میں منعقد کی جانے والی پارٹی میں شرکت کی تھی۔تاہم اب ٹوئنکل نے اپنے کالم میں لکھا کہ ہم پہلے ہی اس قسم کی توڑ مروڑ کر یا ساز باز پر مبنی نیوز اسٹوریز دیکھتے رہے ہیں اور اس میں جعلی تصاویر کا استعمال کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے بچے بھی میری ڈانسنگ کی مہارت جانتے ہیں کہ میں بالکل نابلد ہوں۔انکا کہنا تھا کہ یہ الزام لگانے والے میڈیا ادارے کو معلوم ہونا چاہیے کہ داؤد ابراہیم اس کام کے لیے کسی ماہر پرفارمر کا انتخاب کریں گے، لیکن یہی فیک نیوز کی دنیا ہے۔
مقبول خبریں
سردار ایاز صادق کا حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کی برسی...
اسلام آباد (این این آئی)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندرا الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش...
لالک جان شہید کی قربانی آئندہ نسلوں کے لئے جرات و عزم کی روشن...
اسلام آباد (این این آئی)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے حوالدار لالک جان شہید (نشانِ حیدر) کو شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کرتے...
پاکستانی قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، وزیرِ اعظم
اسلام آباد (این این آئی)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حوالدار لالک جان شہید نشان حیدر کے یوم شہادت پر انہیں خراج عقیدت...
اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم و حکومتی اقدامات سے عاشورہ محرم الحرام پر...
اسلام آبا د(این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالٰی کے فضل و کرم اور حکومتی اقدامات سے عاشورہ...
ایران سے تارکینِ وطن کی ڈیڈلائن سے پہلے واپسی، افغان سرحد پرایمرجنسی نافذ
نیویارک(این این آئی)اقوامِ متحدہ نے کہاہے کہ اتوار کو واپسی کی آخری تاریخ سے چند دنوں پہلے ایران سے دسیوں ہزار افغان سرحد پر...