کراچی(این این آئی) پاکستان کے نامور فنکار فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ‘ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے۔کراچی بار ایسوسی ایشن نے ایک آفیشل اعلامیے میں فیصل قریشی، ٹی چینل اور ڈرامے کے آرگنائزر سے معافی کا مطالبہ کیا ہے۔بار ایسوسی ایشن اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اداکار کے ڈائیلاگ سے ایک قانونی پیشے کا احترام مجروح ہوا ہے اور اس ڈرامے کے خلاف قانونی راستہ بھی لیا جاسکتا ہے۔فیصل قریشی نے اپنی انسٹاگرام پر پوسٹ پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگ میں اداکار کی کوئی غلطی نہیں ہوتی، وہ اسکرپٹ کے مطابق اپنی بات کہتا ہے۔اداکار نے مزید کہا کہ اگر ان کے مکالموں سے کسی کو تکلیف پہنچی ہو تو وہ اس پر معذرت کرتے ہیں اور آئندہ ایسے ڈائیلاگ کہنے سے بچنے کی کوشش کریں گے۔نہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈرامے کے ڈائیلاگز میں بہت سی چیزیں وہ خود ہی سینسر کردیتے ہیں لیکن پھر بھی کچھ باتیں رہ جاتی ہیں۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...