واشنگٹن(این این آئی)امریکی جریدنے نے انکشاف کیا ہے کہ ایران اور اس سے منسلک ملیشیائوں کے ساتھ تنازعات میں بڑھتے ہوئے خطرات کی روشنی میں اسرائیل نے لبنانی حزب اللہ کے ساتھ ممکنہ جامع جنگ کے لیے اپنی تیاریوں کو تیز کردیا ہے۔امریکی جریدے کی رپورٹ کے مطابق 7اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد سے اسرائیل تقریبا روزانہ کی بنیاد پر حزب اللہ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کر رہا ہے۔ اس ماہ یکم اپریل کو دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر اسرائیلی حملے، 13 اپریل کو ایران کی جانب سے ڈرونز اور میزائلوں سے اسرائیل پر حملے اور 19 اپریل کو اسرائیلی کی اصفہان میں جوابی کارروائی کے تناظر میں اسرائیل کی حزب اللہ سے کشیدگی میں بھی شدت آگئی ہے۔صہیونی عہدیدار نے امریکی جریدے کو یہ بھی بتایا کہ اگر ایک آل آئوٹ جنگ چھڑ جاتی ہے تو اسرائیل کا اندازہ ہے کہ بنیادی منظر نامہ میں لبنان سے یومیہ 5000 تک میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ یمن، شام عراق میں دیگر ایرانی پراکسیز کی طرف سے کئی سو مزید میزائل داغے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مکمل جنگ چھڑنے پر حزب اللہ ممکنہ طور پر بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پر حملہ کرنے کی کوشش کرے گی۔ ان تنصیبات میں پاور پلانٹس، پانی کی پائپ لائنز، بندر گاہیں، ایئرپورٹس اور دیگر مواصلاتی مقامات شامل ہوں گے۔رپورٹ اسرائیل حزب اللہ کے ساتھ 15سال سے زیادہ عرصے سے جنگ کی تیاری کر رہا ہے۔ اسرائیل نے کسی بھی اچانک حملے کی تیاری کے لیے حکومتی وزارتوں، مقامی حکام اور دیگر ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کیلئے ایک قومی ہنگامی اتھارٹی بھی قائم کر رکھی ہے۔ اسرائیل کے پاس دی کمپاس کے نام سے معروف ایک منصوبہ موجود ہے۔ یہ ایک خفیہ دستاویز ہے جو حزب اللہ کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتی ہے۔ اس منصوبے کے تحت حملوں سے حزب اللہ کا زیادہ سے زیادہ نقصان ہو سکتا ہے۔
مقبول خبریں
انجینئر امیر مقام کی سعودی عرب پر الزامات کی مذمت
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر انجینئر امیر مقام نے سعودی عرب پر الزامات کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
عبدالعلیم خان نے استحکام پاکستان پارٹی کی 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا...
اسلام آباد (این این آئی)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے 31 رکنی نئی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کیا ہے۔ انہوں...
صدر مملکت کا بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو...
اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں میں خوارج کے خلاف کامیاب کارروائی پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین...
اوپن یونیورسٹی سے چلنے والا بچوں کی کردار سازی کا پْر عزم کارواں پورے...
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کامیاب جوان پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی...
وزیرداخلہ کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو پی ایم اے کاکول طرز کا عالمی ادارہ...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے اور پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول...