اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پر عزم بھی ہیں۔ ہفتہ کو وفاقی وزیر احسن اقبال نے اینیمل ہسبنڈری کمیٹی اور ویٹرنری کالجز کے وائس چانسلرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ویٹرنری انسٹی ٹیوٹس کے مسائل سے آگاہ ہیں،درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لئے پر عزم بھی ہیں۔انہوںنے کہاکہ اینیمل ہسبینڈری کے شعبے کا سب سے بڑا چیلنج نصاب تعلیم کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہے، دوسرا بڑا چیلنج اکیڈمیا اور انڈسٹری کے درمیان روابط کو استوار کر کیمطلوبہ استعداد کے حامل افراد کار کی تیاری ہے،انکے مطابق قومی ترقی کے اہداف کے حصول میں ویٹرنری سائنسز کے شعبے کا کردار نہایت اہم ہے، ویٹرنری تعلیمی نصاب کو چوتھے انڈسٹریل انقلاب کے جدید پیمانے کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ حکومت نے 2023 میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی مدد سے 7 نکاتی فریم ورک تیار کیا، ایچ ای سی کو تاکید کی کہ ہم اپنے تعلیمی اداروں میں پرفارینس آڈیٹ لے کر آئیں۔ انکے مطابق یونیورسٹیاں خالی تدریسی کام نہیں کرتیں ، ان کا کام اعلی معیار کی تحقیق کو فروغ دینا ہے، حال ہی میں ہمیں جنوبی امریکہ سے جانوروں کی وہ نسل درآمد کرنا پڑی جو وہ چار سال قبل ہم ہی سے لے کر گئے تھے۔دودھ کی پیداوار میں پاکستان دنیا بھر میں چوتھے نمبر پر آتا ہے ،نیوزی لینڈ اور ناروے جیسے ممالک اپنے مویشیوں کی وجہ سے مشہور ہیں، ہماری ڈیری اور پولٹری مصنوعات انکے مقابلے کی کیوں نہیں، یہ سوال بہت اہم ہے۔انہوںنے کہا کہ ہم اپنی پیداوار میں اضافہ کرکے اپنی پولٹری، ڈیری، لائیو سٹاک کی صنعت کو فروغ دے سکتے ہیں۔
مقبول خبریں
26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے،اسد قیصر
صوابی(این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہاہے کہ 26ویں آئینی ترمیم پاس کرنے کیلئے اربوں روپے بانٹے گئے۔صوابی میں کارکنوں سے...
بشریٰ بی بی کیخلاف ملتان، لیہ، گوجرانوالہ میں مقدمہ درج
اسلام آباد(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف مختلف شہروں میں مقدمے درج کر لیے گئے۔پولیس کے مطابق...
24نومبر کا احتجاج رکوانے کیلئے محسن نقوی کا چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر...
اسلام آباد(این این آئی)اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے...
ٹرمپ کا 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کیلیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے...
واشنگٹن(این این آئی )امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ٹرمپ 2020 کے انتخابات کی جانچ پڑتال کے لیے تحقیقاتی ٹیموں کو اکٹھا کرنے کا...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: کاروباری ہفتے میں بلند ترین سطح 99 ہزار 623 رہی
کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے کاروباری ہفتے کے اختتام پر اپ ڈیٹس سامنے آ گئیں۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے میں مثبت...