اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین وزیر اعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے اور ایک زبان ہوکر پکار رہی ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی۔جمعرات کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری کردہ بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چئیرمن رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ 9 مئی یوم سیاہ کا دِن ہی نہیں قومی ندامت اور دشمن کی خوشی کا یوم بھی ہے۔ پاکستان کے دشمنوں سے لڑنے والوں سے لڑ کر فسادی جتھے نے پاکستان کے دشمنوں کے لشکر کاحصہ ہونے کا عملی ثبوت دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری قوم پاکستان دشمنوں اور ان کے ایجنٹوں کے خلاف متحد ہے اور ایک زبان ہوکر پکار رہی ہے کہ شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی اور ان کے وقار کو مجروح کرنے والوں کو نہ معاف کرے گی نہ ہی بھولے گی اور ایسے امر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
مقبول خبریں
گوادر بندرگاہ جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(این این آئی) وفاقی حکومت نے گوادر بندرگاہ کو جلد از جلد فعال کرنے کیلئے جامع منصوبہ تیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزارت خارجہ...
بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے‘ طلال چودھری
اسلام آباد(این این آئی) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی آپریشن سندور کا تسلسل ہے۔وزیر مملکت...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام
اسلام آباد(این این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے)کے ڈائریکٹر جنرل رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے...
ڈی جی آئی ایس پی آر کا مظفرآباد کا دورہ، کشمیری عوام کا پاک...
مظفرآباد(این این آئی)ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کا اہم...
وزیر داخلہ کا دورہ بحرین،انسداد دہشتگردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل پر...
منامہ (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ کے دورہ بحرین کے دوران دونوں ملکوں میں انسداد دہشت گردی و انسانی اسمگلنگ پر مشترکہ لائحہ عمل...